گلوکار ممتاز علی کا نیا گانا “سجن وفا جو کردے” عید پر ریلیز کیا جائے گا

معروف گلوکار ممتاز علی کا نیا گانا سجن وفا جو کر دے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا جائے گا جس کی ویڈیو پر کام جاری ہے گلوکار ممتاز علی نے ایک ملاقات میں بتایا کہ اس سے پہلے میرے گانے چنگی گل نہیں اور ڈولا ملتان گا انٹرنیشنل سطح پر کامیابی حاصل کر چکے ہیں جب کہ سب سے پہلے میرا ہٹ گانا تیڈا حق بندا میری پہچان بنو اور اکثر شوز میں میرے پرستار کے اس گانے کی فرمائش بھی کرتے ہیں جبکہ چنگی گل نے ویڈیو ریلیز ہونے سے پہلے ہی آڈیو میں ہی لاکھوں ویوز حاصل کر لیے ممتاز علی نے کہا کہ جلد ہی بطور ادا کار کی فلم میرا عشق وی تو ریلیز ہو رہی ہے جبکہ ہمسایہ ملک کی ایک پنجابی فلم کے لیے میرے گانوں کی سلیکشن بھی ہو چکی ہے گلوکار ممتاز علی نے بتایا کہ حال ہی میں یوکے کا کامیاب دورہ کر کے واپس آیا ہوں جلد ثقافتی دورے کے لئے بیرون ملک روانہ ہو رہا ہوں

شیئرکریں