برکھا ٹی وی کی لانچنگ اور افطاری تقریب

فلمسٹار نغمہ بیگم ہدایت کار حسن عسکری رائٹر ڈائریکٹر پرویز کلیم ڈاکٹر اجمل ملک میگھا اور دیگر نامور افراد کی شرکت

گلوکارہ و اداکارہ غزل شاہ کی پروڈکشن کمپنی برکھا پروڈکشن کے زیراہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کی پروڈکشن کے تحت برکھا ٹی وی کی لانچنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں فلم ٹی وی اور سٹیج کے نامور فنکاروں اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی جن میں فلمسٹار نغمہ بیگم گلوکارہ اداکارہ میگھا رائٹر ڈائریکٹر پرویز کلیم ڈائریکٹر حسن عسکری اسٹیج اداکار قیصر پیا اداکارہ لیلی صدیقی ڈاکٹر اجمل ملک جوجی علی خان اور دیگر فنکاروں اور شوبز صحافیوں طاہر بخاری ٹھاکرلاہوری شجرالدین رفیق مغل وقار اشرف جبار صدیقی- زین مدنی حسینی انجم شہزاد شہزاد فراموش ملک آصف شہزاد ٹائیگر شاہ عامر سہیل مسعود اعوان سیف اللہ سپرا اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر کیک کاٹ کر ٹی وی کی لانچنگ کی گئی اس موقع پر فنکاروں اور صحافیوں نے غزل شاہ کو مبارکباد دی اور دعا کی کہ ان کا ٹی وی چینل دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے آخر میں مہمانوں کے لیے ایک پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا
انجم شہزاد

شیئرکریں