ایم ٹی اے فلمز کے روح رواں اور معروف فلم ساز ملک یعقوب نور جو آجکل فلم کنڈی نہ کھڑکآ بطور ڈائریکٹر بنا رہے ہیں جبکہ اس سے پہلے کافی فلمیں بطور پروڈیوسر بنا چکے ہیں گزشتہ دنوں ایورنیو سٹوڈیو میں اپنے آفس میں معروف فلم ڈائریکٹر سیدنور کے باقاعدہ گنڈا بند شاگرد بن گئے اس موقع پر معروف رائٹر ڈائریکٹر پرویز کلیم اور حسن عسکری بھی موجود تھے ڈائریکٹرز نے اس موقع پر یعقوب نور کو دعا دی کہ جس طرح بطور پروڈیوسر انہوں نے اپنا منفردمقام بنایا اسی طرح بطور ڈائریکٹر بھی اپنی مختلف پہچان بنائیں ۔سید نور نے بھی یعقوب نور کے لیے دعا کی اور کہا کہ یہ میرا چھوٹا بھائی ہے اس نے ہمیشہ میری پہلے بھی عزت کی اب میرا باقاعدہ شاگرد بن گیا ہے اس کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں یعقوب نور نے اس موقع پر کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میرے دوست اور پیارے بڑے بھائی سید نور نے مجھے اپنی شاگردی میں لے لیا میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کروں گا اور امید ہے کہ سید نور اسی طرح شفقت بھرا ہاتھ میرے سر پر رکھیں گے
انجم شہزاد