فلم پروڈیوسر صفدر ملک نے فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات کے اعزاز میں لاہور جم خانہ میں افطار ڈنر

جس میں فلم ڈائریکٹر سید نور صائمہ نور, مصطفی قریشی, ناصر ادیب, نشو بیگم, چودھری اعجاز کامران, منزہ شیخ, مسعود بٹ, نواز خان, صفدر خان اور دیگر شریک ہوئے. اس موقع پر فلم پروڈیوسر اور چیئرمین فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن چودھری اعجاز کامران نے کہا کہ آج پاکستان فلم انڈسٹری ایک اچھے دور سے گزر رہی ہے پاکستانی فلمیں بن رہی ہیں اس عید پر بھی پاکستانی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں جن کو پاکستانی عوام اور میڈیا کی سپورٹ کی اشد ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ نئے پروڈیوسرز کو بھی پاکستان فلم انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ آنا ہوگا. فلم ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ وہ ایران کے دورے پر گئے تھے اور اب ایرانی دوستوں کے ساتھ مل کر کو پروڈکشن کررہے ہیں. پاکستان فلم انڈسٹری اب آگے کی جانب گامزن ہے ہمیں اس میں اچھے اور معیاری اسکرپٹ کی فلمیں بنانا ہیں. پہلے جو فلمیں بنتی تھیں وہ اس وقت کے لحاظ سے تھیں آج دنیا تبدیل ہوگئی ہے.

شیئرکریں