استاد نصرت فتح علی خان کو ٹربیوٹ پیش کرنے بحرین جا رہی ہوں
ان خیالات کا اظہار ایک ملاقات میں معروف گلوکارہ ملکہء آرزو نے کیا ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کچھ عرصہ قبل قطر کے دورہ سے واپس آءی ہوں۔ملکہء آرزو نے کہا کہ سینیرز ہمارے لیے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں ملکہء ترنم کے گانے. بھی پرستار پسند کرتے ہیں اب نصرت فتح علی خان کو ٹربیوٹ کے حوالے سے بحرین میں پروگرام ہوگا جس میں دیگر ممالک سے فنکار بھی شریک ہوں گے ملکہء آرزو نے کہا کہ کے دیگر ممالک کے پروگرام بھی شیڈول میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فنکار بیرون ملک اپنے ملک کا ثقافتی سفیر ہوتا ہے ہم فنکار بیرون ملک پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرتے ہیں ملکہء آرزو نے کہا کہ عید کے بعد اپنے مزید گانے ریکارڈ کروا رہی اور چینلز پر ریکارڈنگ کرواوں گی میں اب ویڈیوز پر خصوصی توجہ دے رہی کیونکہ گانا سننے کے ساتھ دیکھنے کی چیز ہے اچھی ویڈیو سنگر کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے
انجم شہزاد