ڈائریکٹر وجاہت روف عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم’ چھلاوا‘ کی پرموشن کے لئے لاہور میں

جہاں انہوں نے مختلف ٹی وی شوز میں شرکت کے ساتھ ساتھ سینما گھروں اور مالز کا دورہ بھی کیا۔

اسی سلسلے میں انہوں نے لاہور کے میڈیا سے گلبرگ میں ملاقات کی جہاں ان کے ہمراہ اداکارہ مہوش حیات ،اظفر رحمٰن،اسد صدیقی اور زارا نور عباس موجود تھیں۔ اس موقع پر وجاہت روف کا کہنا تھا کہ’چھلاوا‘ مکمل طور پر ایک تفریحی فلم ہے جس کے تمام پہلووں پر بہت محنت کی گئی ہے جس کی وجہ سے یہ فلم تمام لوگوں کو ضرور پسند آئے گی۔اداکار اظفر رحمنٰ کا کہنا تھا کہ میں نے فلم میں ہیرو کا کردار کیا ہے۔ یہ مکمل طور پر رومانوی اور کامیڈی فلم ہے جس میں میوزک کا بھی بہت خیال رکھا گیا ہے۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ عید پر چونک اس بار صرف دو فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں اس لئے شائقین کو پاکستانی فلمیں دیکھنے کا زیادہ موقع ملے گا۔اسد صدیقی اور زارا نورعباس کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی پہلی فلم کی کامیابی بارے پورا یقین ہے۔ ایک سوال کے جواب میں زارا نے کہا کہ میں نے اپنے ساتھ اسد کو کاسٹ کرنے کی کوئی شرط نہیں رکھی تھی بلکہ میں نے تو کہا تھا کہ اس کے بجائے کسی اورکاسٹ کریں۔ایک سوال کے جواب میں وجاہت روف کا کہنا تھا کہ میری سابقہ فلموں کی طرح’چھلاوا‘ بھی شائقین کو ضرور پسند آئے گی۔مہوش حیات کا کہنا تھا کہ فلم عید کی خوشیاں دوبالا کردے گی۔فنکاروں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا نے فلموں کی پرموشن کے لئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے جس سے ہماری انڈسٹری فروغ پارہی ہے۔

شیئرکریں