سکندر بدر میاں داد خان کے “روزہ نماز فرض ہے “نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

رمضان المبارک کے حوالے سے سکندر بدر میاں داد خان کے کلام “روزہ نماز فرض ہے ہر مسلمان پر “میں سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی اس کی ویڈیو کو میوزک ورلڈ اورsab میانداد یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے سکندر بدر میاں داد میں ایک ملاقات میں بتایا کہ اس کلام کی کمپوزیشن میری ہے جبکہ میوزک علی بدر میاں داد اس کی شاعری
ایم ایس عبد اور ویڈیو ڈائریکشن ڈی جے ربی کی ہے سکندر بدر میاں داد نے بتایا کہ اس کی آڈیو ریکارڈنگ میاں داد اسٹوڈیو میں کی گئی سکندر بدر میاں داد نے بتایا کہ اس سے پہلے لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر میری گائی ہوئی
دھمال ٹل قلندر دے بہت زیادہ ہیں تھوڑی جس کی شاعری میرے والد مرحوم استاد بدر میاں داد خان کی لکھی ہوئی تھی جبکہ اس کا میوزک بھی علی بدرمیاندادخان نے ترتیب دیا تھا سکندر بدر میاں داد نے بتایا کہ جلد ہی میری کچھ اور ویڈیوز بھی ریلیز ہو رہی ہیں جسے یقینا میرے پرستار پسند کریں گے اور میرے پرستار مجھے اس نے گیٹ اپ میں بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں

شیئرکریں