اداکارہ و ماڈل لائبہ خان کی زائد المیعاد دوائی کھانے سے اچانک طبیعت خراب

جس کے باعث انہیں مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ لائبہ خان کی چھوٹی بہن بیا خان نے بتایاکہ گزشتہ شب ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس پر انہوں نے گھر میں پڑی میڈیسن کھا لی جو ایکسپائر تھی ۔میڈیسن کھانے کے کچھ دیر بعد انہوں نے خون کی الٹیاں کرناشروع کردیں جس پر انہیں ڈیفنس کے مقامی ہسپتال ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں پر ڈاکٹرنے ان کا معدہ واش کیا ۔اب انکی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔انہوں نے اپنے پرستاروں سے صحتیابی کے لیے دعاکی اپیل کی ہے۔

شیئرکریں