پاکستانی ڈرامے ابھی بھی دنیا بھرمیں اپنا سکہ جمائے ہوئے ہیں ۔فرزانہ تھیہم

اس وقت نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریلز”بے زبان“ اور پاکیزہ پھپھو“ میں کام کررہی ہوں

لاہور (شوبزرپورٹر)پاکستانی ڈرامے ابھی بھی دنیا بھرمیں اپنا سکہ جمائے ہوئے ہیں ہمسایہ ملک سمیت دوسرے ممالک ابھی بھی ہمارے ڈراموں کو کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف اداکارہ فرزانہ تھیہم نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی سمیت دوسرے پاکستانی چینلز نے ڈراموں میں اپنی روائت قائم رکھی ہے ان میں کام کرنے والے اداکاروں نے اپنی لازوال اداکاری سے ہمیشہ شائقین کے دلوں اور ذہنوں پر اپنا تاثر چھوڑا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ٹی وی ڈرامہ لاہور کا ہو یاکراچی کا اس میں کام کرنے والے اداکار صرف اپنی پرفارمنس اور اپنے ملک کا نام ذہن میں رکھتے ہیں کیونکہ دنیا کے گلوبل ویلج بن جانے سے یہ ڈرامہ پوری دنیا میں دیکھا جانا ہوتا ہے اس لیئے ہر فنکار کی کوشش ہوتی ہے کہ و ہ اپنی صلاحیتوں اپنی اداکاری کے ایسے ان مٹ نقوش چھوڑے کہ سب واہ واہ کر اٹھیں۔فرزانہ تھیہم نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ ہمسایہ ملک سمیت دیگر ممالک میں بھی پاکستانی ڈرامہ کو کاپی کرنے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے اور ان کا ڈرامہ گلیمر سے بھرپور ہونے کے باوجود کہانی،اداکاری اور تاثرات سے عاری ہوتا ہے۔فرزانہ تھیہم نے مذید کہاکہ ان دنوں وہ دو نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریلز ”بے زبان“ اور ”پاکیزہ پھپھو“ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ ان میں ان کے کردار بہت جاندار ہونے کی وجہ سے بیحد پسند کیئے جارہے ہیں۔

شیئرکریں