دیا جٹ 20 برس کی ہوگئیں،

سالگرہ خاموشی سے اہل خانہ کے ہمراہ منائی۔

لاہور(شوبزرپورٹر)فلم ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل دیا جٹ 20 برس کی ہوگئیں،سالگرہ خاموشی سے اپنی فیملی کے ہمراہ منائی،تفصیلات کے مطابق اداکارہ دیا جٹ گذشتہ روز بیس سال کی ہوگئیں اپنی بیسویں سالگرہ انہوں نے گذشتہ رات اپنی فیملی کے ہمراہ منائی۔ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رمضان کی وجہ سے اپنی یہ سالگرہ خاموشی سے منا رہی ہوں انشا ء اللہ عید کے بعد اپنے شوبز ساتھیوں کے ہمراہ مناؤں گی۔ایک سوال کے جواب میں دیا جٹ نے کہاکہ اتنی خاموشی سے سالگرہ منانے کا مزہ نہیں آیا کیونکہ سالگرہ ہو اور ہلہ گلہ نہ ہو ہو ہی نہیں سکتا۔انہوں نے کہاکہ ابھی کم لوگو ں کو پتہ چلاہے کہ میری سالگرہ ہے جن جن کو علم تھا انہوں نے کال کرکے مبارکباد دی جس پر وہ ان سب کی مشکور ہیں۔دیا جٹ نے کہاکہ ماہ رمضان کے تقدس کی وجہ سے خاموشی سے منائی ہے انشاء اللہ عید کے بعد اس کی تقریب دوبارہ منعقد کی جائیگی جس میں شوبز اور میڈیا کے لوگ شریک ہوں گے۔

شیئرکریں