عاشر خان برانڈز کی نظر میں آگئے،عید کے فوٹو شوٹس میں شامل،

لاہور(شوبزرپورٹر)نوجوان ماڈل عاشر خان بھی برانڈز کی نظر میں آگئے،عید کے فوٹو شوٹس میں شامل،تفصیلات کے مطابق ماڈل عاشرخان ان دنوں عید کے لیئے مختلف برانڈز کے لیئے فوٹو شوٹس اور TVC مکمل کر وا رہے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران عاشر خان نے بتایاکہ گذشتہ سال کی بہ نسبت اس سال انہیں زیادہ برانڈز کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہاہے۔ایک سوال کے جواب میں عاشر خان نے کہاکہ میں نے ہمیشہ اپنی پرفارمنس کی طرف توجہ دی ہے یہی وجہ ہے کہ اس بار مجھے زیادہ ترجیح دی جارہی ہے۔عاشرخان نے مذید کہاکہ ان کے ساتھ دیگر ماڈلز بھی ان فوٹو شوٹس اورTVC میں حصہ لے رہی ہیں جن کے ساتھ ان کی بڑی اچھی کو آرڈینیشن ہے۔

شیئرکریں