گلاب کا نیا ویڈیو ”پردیسیاں دی خیر منگدی“ ریلیز کردیا گیا،

مرتبہ سکندر خان اور کائنات رانا کی ذبردست اداکاری نے ویڈیو کو چار چاند لگا دئیے۔

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف گلوکارہ گلاب کا نیا ویڈیو”پردیسیاں دی خیر منگدی“ ریلیز کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق اس گانے کو گذژتہ روز KB پروڈکشن نے سوشل میڈیاپر ریلیز کیا ہے اس گانے کا میوزک ابی خان نے ترتیب دیا ہے جبکہ اس کی شاعری الطاف باجوہ نے لکھی ہے اس گانے کی ڈائریکشن آصف ماہیا نے دی ہے۔اس ویڈیو میں پہلی مرتبہ فلمسٹار سکندر خان اور کائنات رانا نے ماڈلنگ کی ہے جن کی ذبردست اداکاری نے ویڈیو کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران سکندر خان اور کائنات رانا نے بتایاکہ ان کا کسی ویڈیو سونگ میں ماڈلنگ کا پہلا تجربہ ہے جو بہت اچھا ثابت ہوا ہے انہیں اس گانے میں ماڈلنگ کرکے بہت مزہ آیا ہے وہ اس گانے کی کامیابی پر گلوکارہ گلاب اور اس کے پروڈیوسر خرم بھٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ گانا گلاب کے پرستاروں کے لیئے عید کا تحفہ ہے جسے عید سے قبل ریلیز کردیا گیاہے۔ویڈیو پروڈیوسر خرم بھٹی نے بتایاکہ گلاب کی خوبصورت آوازمیں ریکارڈ کیا گیا یہ گیت سوشل میڈیا پر بیحد پذیرائی حاصل کررہاہے خاص کر فلمسٹار سکندرخان اور کائنات رانا کی جاندار اداکاری کی وجہ سے اس گانے کی ویورشپ میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا جارہاہے۔

شیئرکریں