لائبہ خان نے وائٹنگ کریم کا TVC مکمل کرلیا۔

ان دنوں ان کا ستارہ گردش میں ہے اور انہیں پے در پے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے مگر وہ ہار نہیں مان رہیں۔لائبہ خان

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف ماڈل واداکاہ لائبہ خان نے وائٹنگ کریم کاTVC مکمل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس کمرشل کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مکمل کر لی گئی۔ایک ملاقات کے دوران لائبہ خان نے بتایاکہ ان دنوں ان کا ستارہ گردش میں ہے اور انہیں پے در پے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے مگر وہ ہار نہیں مان رہیں بلکہ اپنے کام کی طرف توجہ دے رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں لائبہ خان نے کہاکہ وہ اتنی مخالفتوں کے باوجود کامیابی کی منازل طے کررہی ہیں اس ے ان کے دشمنوں کو سبق حاصل کرنا چاہیئے کیونکہ ان کی ہر سازش اللہ کے کرم سے ناکام ثابت ہو رہی ہے۔لائبہ خان نے کہاکہ ان کی راہ میں مسلسل روڑے اٹکائے جارہے ہیں مگر میں ان کو پلٹ کر جواب نہیں دے رہی بلکہ اپنی منزل کی طرف بڑھتی جارہی ہوں کیونکہ میرے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہے کہ میں ان کی کسی سازش کا مڑ کر جواب دوں۔لائبہ خا ن نے کہا کہ ان دنوں وہ مختلف ٹی وی کمرشلز کے ساتھ ساتھ میوزک ویڈیوز اور ایک ڈرامہ سیریل میں بھی کا م کررہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ جلد وہ ایک بڑے پراجیکٹ کے آئٹم سونگ میں بھی جلوہ گر ہونگی جس کی شوٹنگز عید کے بعد کی جائینگی۔

شیئرکریں