گلوکارہ عینا نے سائیں ظہور کے ساتھ صوفی کلام ریکارڈ کروا دیا،عید کے بعد ریلیز کیا جائیگا۔

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف گلوکارہ عینا نے صوفی سنگر سائیں ظہور کے ساتھ صوفی کلام”لا الہ الاللہ“ ریکارڈ کروا دیا،عید کے بعد ریلیز کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق اس کلام کو گذشتہ دنوں مقامی سٹوڈیومیں ریکارڈ کروایا گیا۔ایک ملاقات کے دوران عینا نے بتایاکہ وہ ایک عرصہ سے کسی صوفی گلوکار کے ساتھ صوفی کلام ریکارڈ کروانا چاہ رہی تھیں مگر کوئی فیصلہ نہیں کر پارہی تھیں مگر جب انہوں نے سائیں ظہو ر کو سنا تو انہوں نے فوری طور پر ان کے ساتھ مشترکہ صوفی کلام ریکارڈ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ایک سوال کے جواب عینا نے بتایاکہ عید کے بعد اس کا ویڈیو تیار کیا جائیگا اور اسے سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا جائیگا۔عینا نے مذید کہاکہ ان دنوں وہ سائیں ظہور کے ساتھ مختلف ٹی وی چینلز کی رمضان ٹرانسمیشن میں یہ صوفی کلام پرفارم کررہی ہیں جسے بیحد پسند کیا جارہاہے۔

شیئرکریں