الحمرا میں گوشہ گیان کی 36ویں نشست کا انعقادہوا،لوگوں کی بڑی تعداد کی مذہبی پروگرامز میں شرکت

الحمرا میں گوشہ گیان کی 36ویں نشست کا انعقادہوا،لوگوں کی بڑی تعداد کی مذہبی پروگرامز میں شرکت
ڈاکٹر طارق شریف ذادہ نے ”رمضان کی عظمت“ کے موضوع پرسبق آموزگفتگوکی،
رمضان ہمیں اپنا محاسبہ کرنے اور آپسی رنجشیں ختم کرنے کا موقع دیتا ہے۔ ڈاکٹر طارق شریف ذادہ
اس ماہ میں ایمان و عمل کی بہار آتی ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل
روزہ روحانی تربیت اور حصول رحمت کا ضامن ہے۔ اطہر علی خان

لاہور(شوبزرپورٹر)لاہور آرٹس کونسل معاشرتی و سماجی زندگی کو خوبصورت بنانے کے لئے وقت کے تقاضوں کے مطابق پروگرام ترتیب دیتی رہتی ہے۔رمضان کے مقدس مہینے کی نسبت سے اس پلیٹ فارم کے مختلف نوعیت کے مذہبی و روحانی پروگرامز پیش کئے جارہے ہیں۔اس حوالے سے الحمرا میں گوشہ گیان کی 36نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور مذہبی و روحانی سکالر ڈاکٹر طارق شریف ذادہ نے ”رمضان کی عظمت“ پر گفتگو کی۔انھوں نے قران حدیث کی روشنی میں روزہ کی فضیلت بیان کی۔ انھوں نے کہا کہ رمضان ہمیں اپنا محاسبہ کرنے اور آپسی رنجشیں ختم کرنے کا موقع دیتا ہے،اس ماہ مقدس میں انوارو تجلیات،رحمتوں اور برکتوں کی بارش ہوتی ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا طہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ اس ماہ میں ایمان و عمل کی بہار آتی ہے،روزہ روحانی تربیت اور حصول رحمت کا ضامن ہے۔اس موقع پر ملک و قوم کی امن و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کی دعا بھی کی گئی۔

شیئرکریں