ہر نیا شومجھے حوصلہ بخشتا ہے۔ اسویٰ عثمانی

بطور کمپئیر شومیں اپنی بے ساختہ کمپئیرنگ سے حاضرین کو مسحور کرنے کا ہنر جانتی ہوں۔

لاہور(شوبزرپورٹر)ہر نیا شومجھے حوصلہ بخشتاہے اور میں بولنے کا فن مذید بہتر کر لیتی ہوں۔ان خیالات کا اظہار معروف کمپئیر،اینکر اسویٰ عثمانی نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جس طرح اسٹیج اداکاری ایک مشکل کام ہے بالکل اسی طرح کمپئیرنگ بھی ایک مشکل فن ہے آپ سامنے بیٹھنے والوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں اور اپنی دلیلوں اور باتوں سے انہیں ماننے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ اسویٰ عثمانی نے کہاکہ میں اب تک درجنوں ایونٹس کی کمپئیرنگ کر چکی ہوں اور ہر نئے پروگرام پر مجھ میں نیا جوش اور ولولہ ہوتا ہے میں ادھر ادھر کی باتوں پر توجہ دینے کی بجائے اپنے الفاظ کو ایک سمیت لا رہی ہوتی ہوں اس سے مجھے بے دریغ اور فی البدیع بولنے میں آسانی ہو تی ہے۔ اسویٰ عثمانی نے مذید کہاکہ ان دنوں وہ اپنے کمپنی ایونٹس میں مصروف ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام کی میزبانی بھی کر رہی ہیں جس نے ان کی صلاحیتوں میں اور زیادہ نکھار پیدا ہوتا جارہاہے اور انشاء اللہ وہ مستقبل میں بھی کمپئیرنگ اور ہوسٹننگ کو ہی اپنا پروفیشن بنائیں گی۔

شیئرکریں