ارشد لئیق تین ماہ سے علیل، صحتیابی کی طرف گامزن

سینئر شوبز جرنلسٹ، مصنف، پی ٹی وی کے سکرپٹ رائٹر، بلاگر اور ”ارشد لئیق ڈاٹ ورلڈ پریس ڈاٹ کام“ کے ایڈیٹر انچیف، محمد ارشد لئیق گزشتہ تین ماہ سے علیل ہیں۔ 22 فروری کو ایک ٹریفک حادثہ میں ان کے بائیں گھٹنے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، جس کا دو مارچ کو اتفاق ہسپتال میں آپریشن کیا گیا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل بیڈ ریسٹ پر ہیں۔
اس دوران 11اپریل کو اچانک انہیں سانس کی تکلیف ہو گئی۔ چیک اپ کرانے پر انکشاف ہوا کہ دایان پھیپھڑا کام نہیں کر رہا۔ جس کی وجہ سے انہیں ایک بار پھر ہسپتال میں داخل کر لیا گیا اور وہ ایک ہفتہ ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ اس دوران ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ پھیپھڑے کو خون پہچانے والی وین میں کلوٹ ہے جس کی وجہ سے اسے خون نہیں پہنچ پا رہا اور وہ آکسیجن نہیں بنا پا رہا ہے۔ چھ روز ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد ان کی وین سے کلوٹ تو نکل گیا مگر پھیپھڑے کا ایک مخصوص حصہ شدید متاثر ہوا ہے۔
نامور فنکاروں، نعت خوانوں اور سماجی شخصیات ان کی عیادت کے لئے ہسپتال اور ان کے گھر تشریف لائیں۔

یاد رہے کہ ارشد لئیق نے اپنے کریئر کا آغاز 1996ءمیں شعبہ صحافت سے کیا۔ 2003ءمیں پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھا اور سینئر پروڈیوسر فیضیاب صدیقی کو اسسٹ کیا۔ان کے بنائے ہوئے پروگرام ”یہی تو ہے لولی وڈ“ اور ”سٹار اینڈ سٹائل“ پی ٹی وی ورلڈ سے نشر ہوئے۔
بطور سکرپٹ رائٹر وہ اب تک 2485 پروگرام لکھ چکے ہیں۔دس سال پی ٹی وی کا مارننگ شو لکھا اور معاوضہ کے مسئلہ پر 2018ء میں اس سے علیحدگی اختیار کر لی۔
ارشد لئیق کو چھ سال پی ٹی وی کی رمضان المبارک کی خصوصی نشریات لکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔
ان کی ایک کتاب ”مائیکل جیکسن پاپ یا پاپی گلوکار“ 2005ءمیں شائع ہوئی جبکہ دوسری کتاب “بلاوہ” جلد منظر عام پر آنے والی ہے۔
اپنے ایک بیان میں ارشد لئیق نے کہا کہ میں ان سب c کا شکر گزار ہوں جو میری خبر گیری کرتے رہے۔ میں ان سب لوگوں کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ پاک ان سب کو ہرقسم کی پریاشانی سے محفوظ رکھے۔
انہوں نے کہا کہ بیماری ایک آزمائش ہوتی ہے اور اس آزمائش کا انہیں یہ فائدہ ہوا ہے کہ ان پر اپنے حلقے میں موجود منافقین عیاں ہو گئے ہیں، اپنے اور پرائے نمایاں ہو گئے ہیں۔

نامور فنکار، نعت خوان اور سماجی شخصیات ان کی عیادت کے لئے ہسپتال اور ان کے گھر تشریف لائیں۔جن میں سینئر اداکار عاصم بخاری، اجلال بخاری، عباس باجوہ، پی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر چوہدری افتخار ورک، ماڈل و اداکارہ لائبہ خان، نعت خواں عزم وحید، گلوکار سلطان ثاقب بلوچ، سید سہیل بخاری، یاسر، پی ٹی وی کے پی آر او شکیل، طاہر بخاری، شاہد جدون، افسانہ نگار آدم شیر، ریڈیو پاکستان لاہور کے پروڈیوسر مدثر قدیر، سینئر صحافی مقصود گوہر شامل ہیں۔

شیئرکریں