معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اہم معاشرتی، سماجی اور دینی مسائل پرگفتگو کرتے ہیں
پی ٹی وی ہوم پر روزانہ شام سات بجکر پینتالیس منٹ پرجبکہ مختلف اوقات میں دوبارہ بھی پیش کیا جاتا ہے
پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے مذہبی پروگرام روشنی کا سفر اپنے ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اوراس کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ ملک کے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اس خصوصی پروگرام کے مقرر ہیں جو اہم معاشرتی، سماجی اور دینی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہیں۔ یہ پروگرام پی ٹی وی لاہور مرکز کے پروڈیوسر نعیم خان کی پیشکش ہے اوراس کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر سیف الدین ہیں۔
پچاس منٹ دورانیہ کا یہ پروگرام پی ٹی وی ہوم پر روزانہ شام سات بجکر پینتالیس منٹ پر نشر کیا جاتا ہے جبکہ اسکی پسندیدگی کے باعث یہ پروگرام دن کے مختلف اوقات میں دوبارہ بھی پیش کیا جاتا ہے۔ان دنوں رمضان المبارک کی مناسبت سے بھی پروگرام میں اہم معاملات کو موضوع بحث بنایا جاتا ہے۔