جس میں سینئر صحافی سیف اللہ سپرا، ٹھاکر لاہوری،شکیل زاہد، وقار اشرف،طاہر بخاری،حسن عباس زیدی، اشفاق حسین،عامر سہیل،انجم شہزاد،شہزاد فراموش،حاجی عبدالرزاق،زین مدنی،قیصرافتخار،شکیل زاہد،وسیم رحمان سمیت میلوڈی کوئین شاہدہ منی نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر لائبہ علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ ان کے افطار ڈنر میں سب نے شرکت کی اور خصوصا وہ شاہدہ منی کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے ان کے افطار ڈنر میں شرکت کی۔اس موقع پر لائبہ علی نے مستقبل میں اپنے شوبز کے پراجیکٹس کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی اور اپنی نئی کلاسیکل ڈانس پرفارمنس سی ڈی کے حوالے سے بتایا جو عید الفطر پر ریلیز ہوگی. میلوڈی کوئین شاہدہ منی نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں دوست احباب کے ساتھ افطار کرنا بہت ہی ثواب کا کام ہے اور لائبہ نے افطار ڈنر کا اہتمام کرکے ثواب ہی کمایا ہے کیونکہ آج کی مہنگائی کے دور میں کوئی بھی اپنے دوستوں کو اس طرح نہیں بلواتا جس طرح لائبہ نے سب کو ایک جگہ اکٹھا کرکے ماہ رمضان کی برکتیں سمیٹیں ہیں.اللہ پاک اس کو اس کا اجر دے آمین.
