”طافوسٹوڈیو“ کے نام سے فیک یوٹیوب چینل بنا دئیے گئے۔

پرستاران فیک چینلز کی حوصلہ شکنی کریں صرف ”طافو سٹوڈیو“ پر زیادہ ویڈیوز ہیں وہی سبسکرائب کریں۔طارق طافو

لاہور(شوبزرپورٹر)”طافو سٹوڈیو“کی مقبولیت دیکھتے ہوئے اس کے نام سے فیک یوٹیوب چینل بنا لیئے گئے،ایک ملاقات کے دوران ”طافوسٹوڈیو“ کے سی ای او طارق طافو نے بتایاکہ ہم نے اپنے آفیشل چینل”طافوسٹوڈیو“ پر اپنا تمام تر ڈیٹا اپلوڈ کیا ہواہے تاکہ پرستاروں کو ہمارے فن سے متعلق ہر چیز ایک کلک پر مل جائے مگر چند ناعاقبت اندیش لوگوں نے ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیئے ”طافو سٹوڈیو“ کے نام سے ہی فیک یوٹیوب چینل بنا لیئے ہیں جن پر چند ویڈیوز ہمارے چینل سے ڈاؤن لوڈ کرکے لگا دی ہیں۔طارق طافو نے کہاکہ میں اپنے تمام پرستاروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ اس ”طافو سٹوڈیو“ کو ہی سبسکرائب اور لائک کریں جس میں سب سے زیادہ ویڈیوز ہیں کیونکہ وہی اصل چینل ہے باقی فیک ہیں۔اس اوریجنل چینل پر ان کو میرے طافو خان اور طابش کے تمام ویڈیوز ملیں گے ان میں نئے اور پرانے سب شامل ہیں۔طارق طافو نے مذید کہاکہ یہ فیک لوگ اپنے فیک چینل فوری ڈیلیٹ کردیں ورنہ ان کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دے دی جائیگی۔

شیئرکریں