پنجابی فلمیں ابھی بھی ہمارا ثقافتی ورثہ ہیں،شمس رانا

”کالو دا کھڑاک“ اور ”ججی بادشاہ“ بہترین فلمیں ثابت ہوں گی۔

لاہور(شوبزرپورٹر)پنجابی فلمیں ابھی بھی ہمارا ثقافتی ورثہ ہیں یہ ختم نہیں ہونی چاہیئں۔ان خیالات کا اظہار پنجابی فلموں کے نامور ہیرو شمس رانا نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں شمس رانا نے کہاکہ ابھی بھی اچھی کہانی اور اچھے میوزک کے ساتھ پنجابی فلمیں بنائی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان دنوں ان کی 5 فلمیں آن سیٹ ہیں جن میں ”کالو دا کھڑاک“،”ججی بادشاہ“،”بلو بادشاہ“،”محافظ“اور ”گجر ویر“ شامل ہیں۔شمان کی شوٹنگز چل رہی ہیں۔س رانا نے کہاکہ ان کی نئی آنے والی فلمیں ہدائتکار اقبال بھٹی کی ”کالو دا کھڑاک“ اور ہدائتکار باسو چوہدری کی ”ججی بادشاہ“ شامل ہیں یہ ان کی بلاک بسٹر فلمیں ثابت ہو ں گی۔شمس رانا نے کہاکہ ضروری نہیں کہ فلم کی کامیابی کے لیئے ولگریٹی کا سہارا لیا جائے اچھا موضوع اور پکچرائزیشن بھی فلم کو کامیاب کرواتی ہے اس لیئے فلمسازوں کوآگے بڑھنا چاہیئے اور نئی پنجابی فلمیں بنانی چاہیئے تاکہ فلموں سے ناراض فلم بین دوبارہ سینما گھروں کا رخ کریں اور ہمارا یہ قیمتی ورثہ اپنی اصل شکل میں بحال ہوسکے۔

شیئرکریں