عینی طاہرہ عید کے خصوصی گانے”نشے سے بھری ہوں“ کی ویڈیو بنانے دوبئی پہنچ گئیں۔

ویڈیو کے ڈائریکٹر اسد نوید ہیں آج سے شوٹنگز کا آغاز کردیا جائیگا عید پر ریلیز ہوگا۔عینی طاہرہ

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف اداکارہ،ہوسٹ و گلوکارہ عینی طاہرہ اپنے عیدکے خصوصی گانے ”نشے سے بھری ہوں“کی ویڈیو بنانے دوبئی پہنچ گئیں آج شوٹنگز کا آغاز کردیاجائیگا۔فون پر بات چیت کرتے ہوئے عینی طاہرہ نے بتایاکہ انہوں نے عید کے لیئے دو گانے ریکارڈ کروائے ہیں جن میں ایک پنجابی ہے اور ایک اردو۔وہ اپنے اردو گانے”نشے سے بھری ہوں“ کی ویڈیو بنانے کے لیئے آج دوبئی پہنچی ہیں انشا ء اللہ آج سے ہی اس کی شوٹنگز کا آغاز کر دیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں عینی طاہرہ نے کہاکہ اس ویڈیو کی ڈائریکشن اسد نوید دے رہے ہیں جنہوں نے اس سے پہلے بھی ان کے ہٹ ویڈیو بنائے ہوئے تھے کچھ دن دوبئی شوٹنگ کرکے واپس پاکستان آئیں گے اور اپنے پنجابی گانے کی ویڈیو بنائیں گے۔عینی طاہرہ نے مذیدکہاکہ ان دونوں گانوں کو عید سے قبل سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا جائیگا اور وہ عید کے پروگرامز میں بھی یہ گانے پرفارم کریں گی۔

شیئرکریں