لاہور(شوبزرپورٹر)فلم انڈسٹری کی خوبرو جوڑی اداکار وہدائتکار سکندر خان اور فلمسٹار کائنات رانا نے اپنی عید کی فلموں کا کام مکمل کروانا شروع کردیا،دن رات شوٹنگز میں مصروف ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سکندر خان اور کائنات رانا کی عید الفطر پر تین فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں جن کی آجکل دن رات شوٹنگز اور ڈببنگ جاری ہے۔ایک ملاقات کے دوران سکندر خان نے بتایاکہ ان کی اس عیدپر تین فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں جن میں ایک اردو اور دو پنجابی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں نے اور کائنات رانا نے انڈسٹری میں بہت کم کام کیا ہے مگر جتنا بھی کیا ہے معیاری کیا ہے ان دنوں وہ ان فلموں کے کلائمکس کے سین اور ان کی ڈبننگ کروا رہے ہیں۔فلمسٹار کائنات رانا نے کہاکہ ہم پرستاروں کو اس عید پر مایوس نہیں کرنا چاہتے اس لیئے ان کے معیار اور پسند کا کام کررہے ہیں ان کی یہ تینوں فلمیں انشا ء اللہ بلاک بسٹر ثابت ہو ں گی۔کائنات رانا نے کہاکہ ان کی اپنی پروڈکشن اردو فلم”زخم“ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اس کا پوسٹ ورک جاری ہے انشا ء اللہ عید کے بعد مکمل کر لی جائیگی کائنات رانا نے مذید کہاکہ چونکہ وہ اپنی فلموں کی کہانی اور گیت خود لکھتی ہیں اس لیئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کہیں بھی فلم بین کو بوریت محسوس نہ ہو اور فلم کے ٹائیٹل سے لے کر دی اینڈ تک وہ محظوظ ہوتے رہیں۔
