اس سلسلے میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام شاہدہ منی نے برکی روڈ پر واقع فارم ہاو¿س میں کیا, تقریب میں پاکستان شوبز کی معروف شخصیات لیجنڈ غزل گائیک غلام علی, استاد حامد علی خان, شیر میانداد, ساحر علی بگا, صنم ماروی, عامر غلام علی, راگا بوائز, فرح انور, قیصر ندیم گڈو, نشو بیگم, ڈولی لیو, پرویز کلیم, چودھری اعجاز کامران, ماہ نور, ندیم پہلوان, عاطف انصاری, خالد سندھو, مدیحہ ہاشمی,شکیل زاہد ,نوید بخاری,عمران حیات, جوجی علی خان,،ڈاکٹر سہیل,عارف بٹ,شوکت بسرا اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے خصوصی شرکت کی.شاہدہ منی نے ذاتی پروڈکشن ہاو¿س بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم پروڈکشنز کے تحت نئے لوگوں کو مواقع دئیے جائیں گے. ہم پروگراموں کے ذریعے پاکستان کے کلچر کو پوری دنیا میں متعارف کروائیں گے اس کے ساتھ ساتھ ٹی وی اور فلمز بھی ایس ایم پروڈکشنز کے بینر تلے بنے گئیں .شاہدہ منی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نعتیہ کلام پیش کیا. جس کے بعد ایس ایم پروڈکشنز کاکیک بھی کاٹا گیا۔
