گلوکار ظفر اقبال نیویارکر اور زوبی خان کا دو گانا ” اپنا مجھے تم بنا لو“ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر لانچ

جس میں ایمن چودھری ،فیضان اور انعم نے پرفارم کیا جبکہ اس کی کوریوگرافر مصطفی ، کیمرہ مین اشفاق بھولا اور ڈائریکٹ جاوید یوسف نے کیا ہے ۔گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے بتایا کہ اس ٹیزر کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جارہا ہے اور عیدالفطر پر اس کا ویڈیو کو امریکہ اور پاکستان میں بیک وقت ریلیز کردیا جائیگا ۔واضح رہے اس گانے کے نغمہ نگار عبداللہ چلی اور میوزک ڈائریکٹر ناصر حسین ہیں۔

شیئرکریں