پی ٹی وی لاہور سینٹر کے نامور پروڈیوسر چودھری افتخار ورک نئی ڈرامہ سیریز ” عاتم” کی کاغذی کارروائی میں مصروف

چودھری افتخار ورک کی بطور پرڈیوسر حالیہ ڈرامہ سیریل نمک نے بے مثال کامیابی حاصل کی

پی ٹی وی لاہور سینٹر کے نامور پروڈیوسر اور سابقہ ایگزیکٹیو پروگرام مینیجر چوہدری افتخار ورک آج کل اپنی نئی ڈرامہ سیریز کی کاغذی کارروائی میں مصروف ہیں ایک ملاقات میں چوہدری افتخار ورک نے بتایا ڈرامہ سیریز کی رائٹر حنا یاسمین ہے جنہوں نے اسکرپٹ تقریبا مکمل کر لیا ہے 25 منٹ دورانیہ کی ہر قسط میں مختلف کہانی ہوگی جس میں اصلاحی اور معاشرتی پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا چودھری افتخار ورک نے بتایا کہ اس ڈرامے میں نئے فنکاروں کے ساتھ نامور فنکار بھی کام کریں گے کاسٹنگ کا عمل ابھی جاری ہے ڈرامہ سیریز میں 10 سے 14 سال کے بچوں کے کردار اہم ہیں جن کے لیے نئے بچوں کی تلاش جاری ہے یاد رہے کہ اس سے قبل حال ہی میں چوہدری افتخار ورک کی ڈرامہ سیریل نمک اختتام پذیر ہوئی ہے جسے عوامی سطح پر بے تحاشہ مقبولیت حاصل ہوئی یاد رہے کہ اس سے قبل چوہدری افتخار ورک روشن راستے عید ہے جن کی پنجابی کہانی کھنجیاں راہواں اور چودہ اگست کے حوالے سے خصوصی پلے ٹرین 47 بنا کر شہرت حاصل کر چکے ہیں چودھری افتخار ورک نے بتایا کہ اس ڈرامہ سیریز کی تیاری کے حوالے سے لاہور سینٹر کے اسکرپٹ ایڈیٹر زاہد اقبال ایگزیکٹو پروگرام مینیجر عابد حسین اور جنرل مینیجر لاہور پی ٹی وی سینٹر سیف الدین نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے سیف الدین کی لاہور سینٹر بطور جنرل مینجر تعیناتی کے بعد لاہور سینٹر کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہے جبکہ لاہور سینٹر کے پروگرام مینجر عابد حسین بھی پروگرامنگ پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں چوہدری افتخار ورک نے کہا کہ آج ہم جو کچھ بھی ہیں پی ٹی وی کی وجہ سے ہیں اور ہم پی ٹی وی کا سنہری دور واپس لانا چاہتے ہیں پی ٹی وی کا مجھ پر قرض ہے جو میں اچھا کام کرکے اتارنا چاہتا ہوں اور میں اپنے ہر ڈرامہ اور پروگرام میں اپنی بہتر سے بہتر صلاحیت بروئے کار لاتا ہوں چوہدری افتخار ورک نے کہا کہ اس ڈرامہ سیریز کے بعد جلد ہی ڈرامہ سیریل ایمرجنسی کال کی ریکارڈنگ بھی سٹارٹ کر رہا ہوں جو کہ کافی دیر سے اپروو ہوئی پڑی ہے
انجم شہزاد

سیف الدین جی ایم پی ٹی وی لاہور

عابد حسین پروگرام مینجر پی ٹی وی لاہور

شیئرکریں