گلوکار ناصر بیراج نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری کو گلوکارہ ہیر سنگھار کے علاج معالجہ اور مالی مدد کی درخواست دی.
صوبائی وزیر نے ہیر سنگھار کے معاملے کو انسانی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے.ناصر بیراج
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب صمصام بخاری نے کینسر کی شکار گلوکارہ ہیر سنگھار کا علاج معالجہ کرانے کی یقین دہانی کرادی. تفصیلات کے مطابق گلوکار ناصر بیراج نے کینسر کی شکار گلوکارہ ہیر سنگھار کے علاج معالجہ اور مالی مدد کی درخواست وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب صمصام بخاری کو ان کے آفس میں دی. وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے ہیر سنگھار کا علاج کرانے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے منگل کو ملاقات میں ہیر سنگھار کی درخواست دیں گے تاکہ ان کا علاج اور مالی مدد کی جاسکے. گلوکار ناصر بیراج نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر صمصام بخاری سے ملاقات بڑی اچھی رہی انہوں نے ہیر سنگھار سے خود فون پر رابطہ کیا تھا اور اس معاملے کو انسانی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے.واضح رہے گلوکارہ ہیر سنگھار نو ماہ سے کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہیں اور انہوں نے سابق صوبائی وزیر ثقافت فیاض الحسن چوہان کو درخواست دی تھی لیکن کے وزارت سے الگ ہونے کے بعد یہ درخواست دب گئی اب گلوکار ناصر بیراج, راشد محمود, میگھا ,لائبہ خان اور دیگر فنکاروں کے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب صمصام بخاری سے اپیل کی ہے کہ وہ ہیر سنگھار کا علاج معالجہ اور مالی مدد کرے.