عاصمہ راج اپنے عید کے فوٹو شوٹس میں مصروف ہوگئیں۔

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈ ل عاصمہ راج اپنے عید کے فوٹو شوٹس میں مصروف ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق عاصمہ راج ان دنوں اپنے عید کے نئے فوٹو شوٹس میں مصروف ہوچکی ہیں یہ فوٹوشوٹس معروف برانڈزکے ڈریسز کے ہیں جن میں پارٹی وئیر اور جینز شرٹس شامل ہیں ایک ملاقات کے دوران عاصمہ راج نے بتایاکہ ان کے یہ شوٹس عید کی نئی کولیکشنز کے ہیں جن میں مختلف ٹاپ برانڈز شامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ان شوٹس میں برانڈز کی TVC بھی شامل ہیں جو عید سے قبل چینلز پر چلائی جائینگی۔عاصمہ راج نے کہاکہ انہیں عید کے ایک خصوصی کھیل کی آفر بھی آئی ہوئی ہے جس کی ریکارڈنگز رمضان المبارک کے دوران کی جائیگی اس کے ساتھ ساتھ وہ مختلف گلوکاروں کے میوزک ویڈیوزمیں بھی کام کررہی ہیں۔عاصمہ راج نے مذید کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ ان کا ماڈلنگ کا کیرئیر ان دنوں زوروں پر ہے اور وہ اپنے اس پروفیشن میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔

شیئرکریں