پرموٹر مونی خان کی سالگرہ تقریب،

شو بز ماڈلز،اداکار،گلوکاروں و میڈیا سے وابستہ افراد کی شرکت،

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف پرموٹروفیشن ایونٹ آرگنائزر مونی خان کی سالگرہ تقریب،شوبزماڈلز،اداکار،گلوکاروں و میڈیا سے وابستہ افراد کی شرکت،پرتکلف ڈنر کا بھی اہتمام،تفصیلات کے مطابق معروف فیشن ایونٹ آرگنائزروپرموٹر مونی خان کی سالگرہ کی تقریب گذشتہ روز فیصل ٹاؤن کے مقامی ہوٹل میں منعقدکی گئی اس سالگرہ تقریب میں مہمانوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی جن میں گلوکار امیر احمد،ناصر بیراج،علیزے راجپوت،غفار لہری، لائبہ خان،ندیم بٹ،ماجدنواز،غلام عباس،وسیم حسن،روبی شہزادبیوٹیشن،فوزیہ مہر بیوٹیشن،بابرانجم،آمنہ،مختار احمد،عمران نیازی،شہزاداحمد،سید سروربخاری،عمران شہزادہ،وقاص مغل،ڈاکٹر تبسم،وسیم احمد،علی سلمان،بیاخان،ملک آصف شہزاد،عبدالرحمان جامی،ٹائیگر شاہ،شیخ بلال احمد،خضر عباس،پرویز ظہیر،عامر،سمیت صحافیوں کی کثیرتعداد نے بھی شرکت کی اس موقع پر گلوکاروں نے گیت سناکر سماں باندھ دیا۔آنے والے مہمانوں نے مونی خان کو پھول اور تحائف پیش کیئے اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی لمبی زندگی کی دعائیں دیں اس موقع پر مہمانوں کے لیئے پرتکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

شیئرکریں