لاہور(شوبزرپورٹر)معروف فلم ٹی وی اداکار و کامیڈین غفار لہری نجی ٹی وی چینل کے لیئے ایک کامیڈی ٹاک شو ریکارڈ کروائیں گے،تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ایک ملاقات کے دوران غفار لہری نے بتایاکہ اس کامیڈی ٹاک شو کی ریکارڈنگز کا آغاز ماہ رمضان کے دوران ہی کردیا جائیگا اور عید سے اس کو آن ائیر کردیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں غفار لہری نے بتایاکہ اس کامیڈی ٹاک شومیں وہ اپنے پروگرام کے مطابق بہروپ بدلیں گے اور پروگرام میں شریک ہونے والے مہمان سے ہلکے پھلکے تفریحی انداز میں گفتگوکریں گے اس دوران وہ اپنے گیت بھی سنائیں گے جن کی ریکارڈنگز انہوں نے شروع کردی ہیں۔غفار لہری نے مذید بتایاکہ اس پروگرام میں ان کا ساتھ دینے کے لیئے ایک کو ہوسٹ بھی ہوں گی۔
