حرا خان نے مقامی نجی ٹی وی چینل پر بطور اینکر کام شروع کردیا۔

لاہور(شوبزرپورٹر)ماڈل و اینکر حرا خان نے مقامی نجی ٹی وی پر بطور اینکر کام شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق حرا خان نے ایک نجی ٹی وی چینل پر بطور اینکر ایک پروگرام کا آغاز کردیا ہے ایک ملاقات کے دوران حراخان نے بتایاکہ اس سے قبل انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے ایک مارننگ شو ریکارڈ کروایا تھا جس کی بہت اچھی ریٹنگ آئی تھی مگر اب انہوں نے ایک معروف ٹی وی چینل پر ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے جس کی میں ہوسٹ ہوں حراخان نے بتایاکہ اس پروگرام سے وہ بطور اینکر آزادانہ کام کرسکتی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔حرا خان نے مذید کہاکہ انہوں نے ایک اچھی انکر بننے کے لیئے بہت سارے نامور ہوسٹ اور اینکرز سے سیکھا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتی کہ اپنے کیرئیر کے آغاز پر ہی فلاپ ہوجائیں۔

شیئرکریں