شاہد سونو نے اپنے عید کے خصوصی گیت کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا۔

لاہور(شوبزرپورٹر)نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار شاہد سونونے اپنے عید کے خصوصی گیت کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس خصوصی گیت کی ریکارڈنگ گذشتہ روز چھکولہری کے سٹوڈیومیں مکمل کی گئی اس خصوصی گانے کی شاعری اور کمپوزیشن بھنگڑا سٹار مظہرراہی کی ہے جبکہ اس کا میوزک چھکو لہری ترتیب دے رہے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران شاہد سونونے بتایاکہ اس گیت کی ویڈیو بھی اسی ہفتے سے شروع کردی جائیگی اور اس خصوصی گیت کو عید سے قبل سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جائیگا۔شاہد سونو نے ایک جواب میں کہاکہ میں بھنگڑا سٹار مظہرراہی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس گانے کو لکھا اس کی بہترین کمپوزیشن کی انہیں امید ہے کہ ان کا یہ نیا گیت مقبولیت کے ریکارڈ توڑے گا۔بھنگڑا سٹار مظہرراہی نے کہاکہ شاہد سونو ایک بہت انرجیٹک اور اچھا گانے والا گلوکار ہے انہوں نے کہاکہ شاہد سونو کا مذکورہ گیت جس کا میوزک چھکو لہری نے عام روٹین سے ہٹ کر بنایا ہے بہت زیادہ پسند کیا جائیگا مظہرراہی نے مذید کہاکہ میری نیک تمنائیں شاہد سونو کے ساتھ ہیں اللہ اسے مذید ترقیوں سے نوازے۔

شیئرکریں