لاہور(شوبزرپورٹر)معروف برانڈ سوسن نے کراچی کے معروف صنعتی علاقے زمزمہ پر اپنے دوسرے آؤٹ لیٹ کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں نمایاں فنکاروں اور اداکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جب کہ تقریب کی مہمان خصوصی معروف ماہر آرائش حسن نادیہ حسین اور مومل شیخ تھیں۔تقریب کے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیئے ریڈ کارپٹ ایریا میں شو کے میزبان احمد گوڈیل موجود تھے جو آنے والے کا انتہائی گرم جوشی سے استقبال کررہے تھے۔ ریڈ کارپٹ ایریا کے حاضرین تصاویر لیتے‘ ایک دوسرے سے ہلکی پھلکی گفتگو کرتے اور خوبصورت ماحول سے لطف اٹھاتے نظر آئے۔مدعوین نے اسٹو ر کی سجاوٹ اور یہاں پر موجود ساز وسامان مثلاً پرس‘ جوتے اورچشموں سمیت زنانہ و مردانہ سامان کا معائنہ کیا اور اس پر لگائے گئے بڑے ڈسکاؤنٹ سے فائدہ بھی اٹھایا۔سوسن پاکستان کے سی ای او عمر سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لکی ون مال میں قائم اپنے پہلے آؤٹ لیٹ اور ہوٹل پرل کانٹی نینٹل میں منعقدہ نمائش کی کامیابی کی بابت بتایا۔انہوں نے کہا ” الحمد اللہ ہمیں اپنے برانڈ کے حوالے سے تسلسل کے ساتھ مثبت ردعمل مل رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہم اپنی نئی برانچ کے ساتھ آ پ کی خدمت میں حاضر ہیں “۔تقریب کے شرکاء نے بھی سوسن کو مناسب پیسوں میں ایک اچھا برانڈ قرار دیتے ہوئے اس کے منفرد ٹیکسچر‘ ڈیزائن اور رنگوں کے امتزاج کو پسندیدگی کی سند دی۔سوسن ایک مشہور غیر ملکی برانڈ ہے جو متحدہ عرب امارات میں 2003ء میں قائم کیا گیا اور اپنے اعلیٰ معیار کی باعث انتہائی مختصر عرصّے میں سوسن کا شمار متحدہ عرب امارات کی چند مشہور اداروں میں ہونے لگا‘ بتدریج اس برانڈ نے دنیا بھر میں اپنی شناخت بنالی۔کامیابی سے منعقدہ اس تقریب کی پبلک ریلیشنگ کے فرائض اسٹار لنک پی آر ایونٹ نے انجام دیئے۔
