شکاگومیں برائیڈل ایکسپو اینڈفنڈ ریزنگ شو،ریما خان نے میلہ لوٹ لیا۔

آصف اقبال کی کاوشیں رنگ لائیں،نیک مقصد کے لیئے جب بھی بلائیں گے لبیک کہوں گی۔ریماخان

لاہور(شوبزرپورٹر)امریکہ میں مقیمپاکستان کی صف اول کی معروف اداکارہ ریماخان نے ایسٹ ویسٹ برائیڈل ایکسپو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آصف اقبال کی جانب سے شکاگو میں منعقد کردہ برائیڈل ایکسپو میں بیروزگار ایشین کمیونٹی کی مدد کے لیئے منعقدہ فنڈریزنگ شو میں شاندار تاریخی پرفارمنس دے کر شائقین کے دل موہ لیئے،جہاں تارکین وطن نے ریماخان کی شومیں پرفارمنس کو پذیرائی بخشی وہاں انکی اس کاوش سے مستفید ہونے والے سینکڑوں بیروزگار ایشین باشندوں نے انہیں دعاؤں سے نوازا۔ریماخان جو شوبز اور فلم انڈسٹری کو خیرباد کہ چکی ہیں تاہم شوآرگنائزر آصف اقبال کی پاکستانی ہم وطنوں کے لیئے مددکے جذبے کو سراہتے ہوئے ان کے اس ایونٹ کے لیئے خوشدلی سے ہامی بھری اور بھرپور تعاون کیا۔جہاں شائقین نے اس جاندار پرفارمنس پر ریماخان کو دل کھول کر داد دی وہیں محروم طبقے کی مددکے لیئے دل کھول کر عطیات بھی دئیے۔تقریب میں دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ شاہدخان آفریدی نے بھی شرکت کی اس موقع پر ریماخان نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے ہم وطنوں کے لیئے کچھ اچھا کرپائی انہوں نے آصف اقبال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس نیکی کے کام میں مجھے جب بھی یادکرینگے میں تمام مصروفیت پس پشت ڈال کر آپ کی آوازپر لبیک کہوں گی شاید اللہ پاک ہماری کاوش کے بدلے ہمیں اپنے نیک بندوں میں شمار کرلے۔شوآرگنائزر آصف اقبال نے شوکی بھرپور کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا اپنے ہم وطنوں کی رہنمائی کے لیئے پہلا قدم ضرورتھا تاہم آخری نہیں مجھے جب بھی موقع ملا میں اسی طرح کے فلاحی اور تفریحی پروگرام منعقد کرتا رہوں گا۔

شیئرکریں