پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس کا اندازہ”پہچان پاکستان“ پروگرام شروع کرنے سے ہوا۔ زوہیب رمضان بھٹی

لاہور (شوبزرپورٹر)پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس کا اندازہ ”پہچان پاکستان“ پروگرام شروع کرنے سے ہوا۔ان خیالات کا اظہار معروف ہدائتکار زوہیب رمضان بھٹی نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔زوہیب رمضان بھٹی جوکہ آجکل ”پہچان پاکستان“ کے نام سے ٹیلنٹ ہنٹ شو ریکارڈ کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے یہ ایسا ملک ہے جہاں ٹیلنٹ پرعمر میں،ہرنسل میں اور ہر گلی میں بھٹک رہا ہے اوراسکی قدر نہیں کی جارہی،”پہچان پاکستان“ ایسے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔”پہچان پاکستان“کے میزبان شفقت علی رضا،سعدیہ انوراورثنا عظمت ہیں۔گذشتہ دنوں لاہورآڈیشن مکمل کرنے کے بعد عید کے بعد مختلف شہروں میں آڈیشنزکاسلسلہ شروع کیا جائے گا۔اس پراجیکٹ کے بانی اور میزبان شفقت علی رضا یورپ سے پاکستان کے لیئے کچھ کرنے کا جذبہ لیئے یہاں آئے ہیں اوراس پراجیکٹ کے ذریعے پاکستان بھر سے ٹیلنٹ کو سامنے لاکر ٹیلنٹ کو اس کی پہچان دینا چاہتے ہیں۔جیتنے والے لڑکے لڑکیوں کو بیش قیمت انعامات کے علاوہ ان کی سرپرستی بھی کی جائیگی۔

شیئرکریں