لاہور(شوبزرپورٹر)معروف RJ و صحافی انجم شہزاد کے صحافی بھائی محمد اجمل انجم کی ناگہانی وفات پر شوبز اور صحافت سے وابستہ افراد نے ان کی رسم قل میں شرکت کی اور انجم شہزاد سے اظہار افسوس بھی کیا۔رسم قل میں شریک ہونیوالے اور اظہارافسوس کرنے والے اداکاروں و صحافیوں میں ٹائیگر شاہ،لائبہ خان،مونی خان،بیاخان،نیناں سنیناں،غفار لہری،مظہرراہی،شاہد سونو،عامر سمیع خان،خضر حیات،ملک آصف شہزاد،فیصل بٹ،ندیم نظر،شہزاد فراموش، ماجد ملہی،روزبٹ،نوید رضا،عامر،عدیل ملک،علیزے راجپوت،بلال شیخ،خضر عباس،ڈاکٹر اجمل،فوزیہ مہر،حمیراناز،جانو بابا،کاظم وحید،مختاراحمد،روبی شہزاد،وسیم حسن،جراررضوی،بلاول علی خان،ڈاکٹر تبسم،امیراحمد،اکبرعلی،ماجد نواز،عمران نیازی،شہزادعلی،بابرانجم،کامران کامی،وسیم احمد،ایم اے ٹھاکر و دیگر شامل تھے۔انجم شہزاد نے رسم قل میں شریک ہونیوالوں اور اظہارتعزیت کرنے والوں کا شکریہ اداکیا۔یاد رہے کہ انجم شہزاد کے بھائی محمد اجمل انجم بھی ایک سینئیر صحافی و مصنف تھے جو روزنامہ خبریں اور پاکستان سے منسلک رہ چکے تھے ان کی فوٹوگرافی پر لکھی ہوئی 4 کتابیں بھی شائع ہوچکی ہیں جو آجکل کے فوٹوگرافرز کی رہنمائی کرتی ہیں 60 سال کی عمر میں دارفانی کوچ کرنے والے محمد اجمل انجم نے سوگواران میں 3 بیٹے اور2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
معروف RJ و صحافی انجم شہزاد
