دلکش خدوخال اور خوبرو چہرہ لاہور سے تعلق رکھنے والی ماڈل زمل خان آج کل بڑے برانڈز کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور ان کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ایک ملاقات میں زمل خان نے بتایا کہ رمضان المبارک کے باوجود میرے پاس کافی کام ہے اور روزانہ کی بنیاد پر شوٹ ہو رہے ہیں، میری کوشش ہوتی ہے کہ کلائنٹس کے اعتماد پر پورا اتروں، ابھی عید کلیکشن کے شوٹ چل رہے ہیں جبکہ اگلے ہفتے میں اسلام آباد جا رہی ہوں جہاں میرا ایک معروف برانڈ کا بل بورڈ کیلئے شوٹ ہے۔ زمل خان کا کہنا تھا کہ ٹی وی کمرشلز کیلئے بھی کئی پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے اور بہت جلد میں ملٹی نیشنل کمرشلز میں نظر آؤں گی۔
