لاہور (شوبزرپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال و موسیقار استاد شیرمیاں دادخان اور بھنگڑا سٹار ناصر بیراج کا صوفی سٹوڈیو کا سپیشل صوفی ویڈیو”تسبیح دا منکا“ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ روز صوفی سٹوڈیوکے آفیشل چینل پر ریلیز کیا گیا۔اس صوفی ویڈیومیں شیرمیاندادخان اور ناصر بیراج نے ماہ رمضان کے حوالے سے خصوصی کلام ”تسبیح دا منکا“ ریکارڈ کروایاہے۔اس صوفی کلام کا میوزک شیرمیاندادخان نے ترتیب دیا ہے جبکہ اس کی ارینجمنٹ اور ڈائریکشن عظیم امین کی ہے۔
