لائبہ خان کی کمیٹی سچ مچ نکل گئی،

گذشتہ روز لائبہ خان کے پرس سے 4 لاکھ روپے کمیٹی کے پیسے کسی نے نکال لیئے۔
اتنی امیر نہیں ہوں کمیٹیاں ڈال کر گھر بنایا گذشتہ روز بھی کمیٹی نکلی تھی جس کے پیسے کسی نے پرس سے چوری کر لیئے۔لائبہ خان
لاہور (شوبزرپورٹر)ماڈل و اداکارہ لائبہ خان کی کمیٹی سچ مچ نکل گئی،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کسی نے لائبہ خان کے پرس میں موجود کمیٹی کے چار لاکھ روپے نکال لیئے۔ایک ملاقات کے دوران لائبہ خان نے کہاکہ اتنی امیر نہیں ہوں میں نے کمیٹیاں ڈال ڈال کر گھر اور گھر کا سامان بنایا ہے ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہاکہ گذشتہ روز بھی ان کی چار لاکھ کی کمیٹی نکلی تھی جسے وہ لے کر آئی تھیں ابھی پیسے ان کے پرس میں موجود تھے شوٹنگ سے گھر واپسی پر انہیں پتہ چلا کہ ان کے پرس میں موجود کمیٹی کے چار لاکھ روپے موجود نہیں ہیں جس پر وہ سکتہ میں آگئیں۔لائبہ خان نے بتایاکہ یہ کمیٹی ان کی جمع پونجی تھی جسے انہوں نے بہت بچت کرکے جمع کیا تھا مگر کسی ناعاقبت اندیش نے ان کی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا۔فنکاروں نے بھی لائبہ خان کے اس بڑے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔لائبہ خان کا کہنا ہے کہ اب وہ کس پر شک کا شبہ کریں کیونکہ شوٹنگ پر اور ان کے گھر میں کافی لوگ موجود تھے اب اگر میں پولیس میں رپورٹ کرواتی ہوں تو مجھے کسی پر شبہ کا اظہار بھی کرنا ہو گا۔لائبہ خان نے مذید کہاکہ اگر کسی نے میرے ساتھ یہ مذاق کیاہے تو میں اس سے اپیل کرتی ہوں کی ایسا مذاق بالکل اچھا نہیں ہوتا میری رقم مجھے واپس دے کر مجھے پریشانی سے بچائے وگرنہ میں نے پولیس میں رپورٹ کرکے سب کا نام لکھوانا پڑے گا۔

شیئرکریں