ہیکرزنے گلوکارہ میگھا جی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرکے ڈیلیٹ کردیا۔

ہیکرز کو جانتی ہوں مگر نام نہیں لوں گی ایف آئی اے سائبر کرائمز کو درخواست دے دی ہے خود ہی پکڑ لیں گے۔میگھاجی
لاہور(شوبزرپورٹر)معروف اداکارہ و گلوکارہ میگھا جی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیکرزنے ہیک کرکے ڈیلیٹ کردیا،میگھا نے سائبر کرائمز میں درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں نامعلوم ہیکرز نرز نے گلوکارہ میگھا جی کا فیس بک اکاؤنڑ ہیک کرنے چند روز بعد ڈیلیٹ کر دیا۔ایک ملاقات کے دوران میگھاجی نے بتایاکہ کچھ روز قبل ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا جس پر انہیں پریشانی ہوئی مگر اب اس ہیکر نے ان کا اکاؤنٹ فیس بک سے ڈیلیٹ کردیا ہے جس کے خلاف انہو ں نے ایف آئی اے سائبر کرائمز کو درخواست دے دی ہے۔ایک سوال کے جواب میں میگھاجی نے بتایاکہ انہیں پتہ ہے کہ کس نے ان کا اکاؤنٹ ہیک کیا ہے مگر میں نام نہیں لینا چاہتی ایف آئی اے سائبر کرائم والے خود اسے پکڑ لیں گے میگھا جی نے مذید کہاکہ وہ اپنے نئے پراجیکٹس میں مصروف ہیں اس لیئے ان کے پاس ان معاملات کے لیئے وقت نہیں ہے انہیں وقتی کوفت ضرور ہوئی تھی مگر انہوں نے اسے ذاتی طور پر دیکھنے کی بجائے قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انشا ء اللہ یہ ہیکر جلد پولیس کی حراست میں ہوگا اور بتائے گاکہ اس نے ایسی حرکت کیوں کی ہے۔

شیئرکریں