ماریہ میر کو کراچی کا پانی راس نہ آیا،بیمار پڑ گئیں،

سکھر میں ہونیوالے شومیں بیماری کے دوران ہی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
لاہور(شوبزرپورٹر)گلوکارہ ماریہ میر کو کراچی کا پانی راس نہ آیا،بیمار پڑ گئیں،بیماری کے دوران ہی پرفارمنس کا مظاہرہ،تفصیلات کے مطابق ماریہ میر جو گذشتہ دنوں سکھر میں ہونے والے ایک شومیں پرفارم کرنے گئی ہوئی تھیں انہیں وہاں کا پانی راس نہ آیا اور وہ بیمار پڑ گئیں جہاں پر انہیں فوری طبی امداد دی گئی۔طبی امداد کے بعد ماریہ میر نے بیماری کے باوجود پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ایک ملاقات کے دوران ماریہ میر نے بتایاکہ وہ اپنے کام کے بارے میں بہت کریزی ہیں گو وہ سکھر پہنچتے ہی بیمار پڑ گئی تھیں مگر پرفارمنس بھی ضروری تھی ڈرپ لگوا کر ان کی طبیعت کچھ بہتر ہوئی تو انہوں نے دوروز جاری رہنے والے شوزمیں پرفارم کیا۔ماریہ میر نے مذید کہاکہ وہ اپنی پرفارمنس پر کوئی کمپرومائز نہیں کرتیں کیونکہ آپ اپنی پرفارمنس کی بدولت ہی سپر سٹار بنتے ہیں۔ان کے ساتھ معرو کامیڈین غفار لہری،گلوکار خالد بیگ اور گلوکارہ شفق علی نے بھی پرفارم کیا۔

شیئرکریں