واٹر کلر کی ماہر آرٹسٹ انعم اشرف نے پرہجوم ورکشاپ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

مجھے واٹر کلرکے ساتھ کھیلنے میں بے حد لطف محسو س ہوتا ہے۔انعم اشرف

لاہور (شوبزرپورٹر)واٹر کلر کی ماہر آرٹسٹ انعم اشرف نے آرٹ گیلری میں ایک ورکشاپ کے دوران نوجوان فنکاروں کے درمیان اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔یہ ورکشاپ 20مئی تک جاری رہے گی۔اس دوران انعم اشرف درج ذیل تین عنوانات کے تحت اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ہر خاص و عام کے لیے منعقد اس نمائش کومیڈیا‘ سماجی کارکنان‘ فن کے قدردانوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا جو ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انعم اشرف نے کہا ”مجھے واٹر کلرکے ساتھ کھیلنے میں بے حد لطف محسو س ہوتا ہے۔رنگوں کی شفافیت اور اس کی تہیں میری تخلیقی صلاحیتوں کو کاغذ پر منتقل کرنے میں معاو ن ثابت ہوتی ہیں۔اس شو میں شامل میری تخلیقات فطرت اور ماضی کی یادوں کا احاطہ کرتی ہیں۔ہر انسان زندگی میں کبھی نہ کبھی ان چیزو ں کا تجربہ کرتا ہے جو میں نے رنگوں کے ذریعے کینوس پر بکھیرے ہیں۔انعم اشرف پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک ویوژل آرٹسٹ ہیں۔انہوں نے انڈس ویلی اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹیکچرسے پینٹنگ اور منی ایچرز میں گریجویشن کیا ہے اور قبل ازیں بھی نمائش کا انعقاد کرچکی ہیں۔انعم دنیا بھر میں اپنے واٹر کلر کی بڑے پیمانے پر نمائش کراچکی ہیں۔وہ اب تک ملک میں منعقدہ سینکڑوں نمائشوں کا حصّہ بھی رہ چکی ہیں۔2017ء میں انہوں نے اسپین کے ایک آرٹس ریذیڈنسی پروگرام میں بھی حصّہ لیا۔ انعم اپنے مزاج اور احساسات کو انتہائی فطری انداز میں‘ نہایت محبت سے کینوس پر بکھیرتی ہیں۔ انہیں واٹر کلرز اور آئل کے ذریعے کام کرنا بہت پسند ہے۔

شیئرکریں