ایرانی موسیقی اورپاکستانی موسیقی کا امتزاج دکھایا جائے گا
آپ کے علم میں ایک بات لانا چاہتا ہوں، ایران میں فلم فیسٹیول ہوتا ہے جہاں دنیا بھر سے پروڈیسرز جاتے ہیں، مجھے تیسری دفعہ وہاں سے دعوت نامہ آیا ، وہاں پر فلم مارکیٹ لگائی جاتی ہے، ہر ملک کی فلمز کا وہاں پر سٹال ہوتا ہے، پاکستان کا وہاں پر کوئی اسٹال نہیں تھا ، اگلے سال لگایا جائے گا،وہاں فلم کی سکریننگ، پینل گفتگو سمیت مختلف سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں،وہاں پر فوڈ کورٹ بنایا گیا ہے جہاں دنیا بھر کے کھانے پیش کیے جاتے ہیں،میں اور صائمہ گئے اور ہم نے بہت لطف اٹھایا، وہاں کے ویزہ کاونسلر نے بہت مدد کی، وہاں کی سفیر نے بہت عزت دی،ایران اور پاکستان کے اشتراک سے فلم بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، یہ پہلی فلم ہوگی جو پاکستان اور ایران کے اشتراک سے بنائی جائے گی،پاکستان کے قونصل جنرل محمد رضا نزیری نے اس اقدام کو سپورٹ کرنے کا عہد کیا، ہماری فلموں میں بہت حد تک بھارتی ثقافت کی جھلکیاں نظر آتی ہیں،آدھی فلم ایران میں شوٹ ہوگی اور آدھی پاکستان میں ایران کے تمام ادارے بھی ہمارا ساتھ دینگے-