پی ٹی وی ہوم پراحسن خان جبکہ پی ٹی وی نیوز پرہمارا پاکستان نشریات کی میزبانی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کررہے ہیں

رمضان المبارک کے دوران پی ٹی وی پر بیک وقت دو خصوصی نشریات کا اہتمام

پاکستان ٹیلیو یژن نے اپنی درخشاں روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی ماہ رمضان المبارک کی خصوصی نشریات پیش کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ اس سال پہلی مرتبہ ماہ مقدس کی مناسبت سے بیک وقت دو منفرد اور خوبصورت نشر یا ت پیش کی جارہی ہیں۔ پی ٹی وی ہوم پر رمضان پاکستان کے عنوان سے پیش کی جانے والی میں نشریات کے میزبان نامور اداکار احسن خان ہیں جبکہ پی ٹی وی نیوز پر ہمارا پاکستان کے عنوان سے نشر ہونیوالی خصوصی نشریات کی میزبانی کے فرائض معروف سکالز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سر انجام دے رہے ہیں۔
کراچی سے پیش کی جانے والی رمضان کی خصوصی نشریات ہمارا پاکستان کے تین Sagments  ہیں، سحری کے دوران کی نشریات عالیہ احمد پیش کر رہی ہیں جبکہ افطار کے وقت کی نشریا ت پروڈیوسر امجد حسین شاہ کی پیشکش ہے، یہ دونوں نشریات پی ٹی وی نیوز کیساتھ ساتھ پی ٹی وی نیشنل پربھی پیش کی جا رہی ہیں جبکہ تیسرا Segment    شب وجدان بلال نقوی پیش کررہے ہیں جو پی ٹی وی ہوم پر نشر کی جاتی ہے۔
رمضان المبارک کی مناسبت سے ان خصوصی نشریات میں جید علما کرائے اور مذہبی سکالرز شرکت کرتے ہیں جوروزے کے فضائل، اس ماہ مبارک کی برکات اور سعادتیں سمیٹنے کے لئے درس و خطبات پیش کرتے ہیں، معروف نعت خواں پر اثر انداز میں کلام الہی پیش کر کے دلوں کو منور کرتے ہیں جبکہ اس دوران دلچسپ اور معلومات سے بھرپور دیگر پروگرام بھی ناظرین کی توجہ کا مرکز ہیں۔

شیئرکریں