رشتوں کا تقدس، اور رشتوں کو آپس میں جوڑے رکھنے میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا یہ ڈرامہ دیکھ کر پتہ چلے گا
سپر ہٹ ڈائریکٹر،اشعر اصغر، رائٹر عطا اللہ عالی، اور نوید اکبر کی مشترکہ کاوش عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی،
رپورٹ، انجم شہزاد
پاکستانی ٹی وی ڈرامہ ہمیشہ اپنے میعار اور کہانی کے حوالے سے سر فہرست رہا ہے، اور موجودہ دور میں جب پاکستان میں انٹرٹینمنٹ کے کافی چینل ہیں، جس کی وجہ سے مختلف موضوعات پر مبنی ڈرامے پیش کیئے جا رہے ہیں، جنہیں عوام کی کافی زیادہ تعداد پسند بھی کرتی ہے، اور ہر نئی آنے والی قسط کا انتظار بھی کرتی ہے، موجودہ وقت میں ایک ڈرامہ ڈائریکٹر ایسا بھی ہے، جس نے مختصر عرصہ مین اپنی مختلف پہچان بنائی، اور اس وقت مختلف چینلز پر ان کے پانچ ڈرامے آن ائر ہیں، جی بلکل ہم بات کر رہے ہیں،اشعر اصغر کی، ان کی حالیہ نئی ڈرامہ سیریل بھی عوام میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے،سیریل ”اجنبی لگے زندگی“ کے حوالے سے گزشتہ دنوں ڈرامہ کے سیٹ پر اشعر اصغر سے ہونے والی گفتگو قارئین کی دلچسپی کے لیئے پیش خدمت ہے، ڈرامہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ”اجنبی لگے زندگی“ کہانی میں اعتبار و بے اعتباری کی کیفیات مین جکڑے ہمارے جانے پہچانے کردار محبت کی دھیمی آنچ اور نفرت کی تپش میں سلگتے نظر اتے ہیں ”تعبیر“ خوش شکل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت دل کی مالک بھی ہے اور اپنی ماں کی رضامندی اور خوشنودی کی خاطر اپنی آرزوں کو بالاے طاق رکھتے ہوے اپنے سسرال کو خوشیوں کا گہوارہ بنانا چاہتی ہے مگر راستے میں قدم قدمپر آنے والی رکاوٹیں بھی اس کا حوصلہ پست نہیں کر پاتیں یہ کہانی اس کے ارد گرد منفی اور منتقم مزاج کرداروں کے خلاف اس کی مستقل مزاحمت اور مثبت اقدار کے مظاہرے کی کہانی ہے ایک تنہا لڑکی وقت کے دھارے کو اپنے حق میں بدلنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں سیریل اسی دلچسپ اتار چڑھاو اور لمحہ بہ لمحہ بدلتی سیچویشنز سے آراستہ ہے۔ اس سیریل کو پاکستان کی انتہاء منجھی ہوئی پروفیشنل ٹیم نے تمام اعلی تکنیکی مراحل سے گزارکر تکمیل تک پہنچایا ہے، سیریل کے پروڈیوسر نوید اکبر ہیں جو اس سے پہلے بیسیوں سیریلز کے پروجیکٹ ہیڈ کر چکے ہیں اور پاکستان کے بہت سے بلاک بسٹرڈ سیریلز کی پروڈکشن ڈیڑائن کرچکے ہیں جو پاکستان کے تمام مین سٹریم لائن کے چینلز پر اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکے ہیں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ڈرامہ سیریل کی کہانی بہت مضبوط ہے، اور اس کی ڈائریکشن کے لیئے میں نے اشعر اصغر کا انتخاب کیا کیونکہ ان کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکا ہوں ڈائریکٹر محمد اشعر اصغر نے شبانہ روز کی جانفشانی سے ڈرامہ ”اجنبی لگے زندگی“ ڈائریکٹ کیا ہے اشعر آصغر کے اس وقت تمام قابل ذکر چینلز پر سیریلز آن ایر ہیں ان کے کریڈٹ پر ماضی مین بھی بہت کامیاب سیریلز رہے ہیں اس سیریل کی کہانی اور مرکزی خیال ڈاکٹر عطاللہ عالی نے تحریر کیاہے جو گزشتہ دو دہایوں سے بیسیوں سیریلز سوپس کامیابی سے لکھ چکے ہیں اور ان کی لکھی بہت سی سیریلز پاکستان کے تمام قابل ذکر ایوارڈذ کے لئے نامزد ہوچکی ہیں جن میں پی ٹی وی نیشنل ایوارڈ،ز لکس سٹائل ایوارڈز نمایاں ہیں۔عطا اللہ عالی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ڈرامہ کی کہانی عام ڈگر سے ہٹ کر ہے، اس میں رشتوں کے تقدس کو دکھایا گیا ہے، اور رشتوں کے بچانے اور سنبھالنے میں جو مشکلات پیش آتی ہیں، یہ ڈسکس کیا گیا ہے، اس کے ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی راشد عباس جو ”ہم“آے آر وائی سمیت ہر چینل پر اپنے فن کا لوہا منوا چکے ہیں۔ سیریل کی کاسٹ میں پاکستان کے ہونہار اور سینئر اداکار شامل ہیں جن میں ارسلان بٹ، آمنہ علی پاشاموعمنہ اقبال، عمارہ بٹ،اقرا، قیصر، منزہ عارف،حسیب خان، عصمت اقبال،صائمہ سلیم، محسن رانا،سامعہ بٹ،ارم باجوہ، فجر خان،ثمر ہمدانی،جواد بٹ،نومی خلجی، خرم شہزاد، فیض چوہان،معظمہ علی،محمد شہباز،رضیہ ملک، فرح باجوہ،شیخ جبار، سوہنی، زین افضل اور دیگر شامل ہیں ڈائریکٹر محمد اشعر اصغر، رائٹر ڈاکٹر عطا اللہ عالی، پروڈیوسر نوید اکبرپراجیکٹ ہیڈ، شعیب ادریس،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر محمد شاہد اکرام لائن پروڈیوسر جواد بٹ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شہباز ہیں،30اقساط پر مبنی 50منٹ دورانیہ کا ڈرامہ ”اجنبی لگے زندگی“، لیو ٹی وی نیٹ ورک کے فیملی چینل پر 23 اپریل رات آٹھ بجے ہر منگل کو آن ایر ہو چکا ہے اور پہلی قسط سے ہی عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکا ہے،