اداکارہ ان دنوں شالیمار تھیٹر کے نئے ڈرامہ میں اہم کردار نبھار ہی ہیں انہوں نے بتایاکہ ہمارا ڈامہ بہترین کہانی اور شاندارپرفارمنس کے باعث بہت پسند کیاجارہا ہے اس ڈرامہ کے لیے پروڈیوسر ملک طارق اور ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک نے بہت محنت کی ہے یہی وجہ ہے کہ ڈرامہ کا بزنس بہت بہتر رہا ہے مجھے اُمید ہے کہ میرا یہ نیا ڈرامہ سابقہ ڈراموں سے بہت بہتر رہے گا۔اس ڈرامہ کے لیے نیا سیٹ بہت مہنگا لگایا گیا ہے جبکہ رقص اور ملبوسات پر بھی بہت محنت ہوئی ہے تاکہ شائقین ڈرامہ سے لطف اندوز ہوسکیں، نیا ڈرامہ عوامی توقعات کے عین مطابق تیار ہوا ہے جس کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔
