معروف اداکارہ ہنی شہزادی رمضان میں سٹیج ڈرامہ نہیں کریں گی۔

اداکارہ نے سٹیج سے چھٹی لے لی ہے،ہنی شہزادی نے بتایاکہ وہ الفلاح تھیٹر میں آج آخری شو پیش کریں گی جبکہ کل سے وہ سٹیج ڈراموں سے کنارہ کش ہوجائیں گی اور ایک مہینہ عبادت میں گزاریں گی اور میرا نیا سٹیج ڈرامہ اب عیدسے شروع ہوگا۔انہوں نے بتایاکہ اللہ پاک کی کرم نوازی ہے کہ اُس نے ہمیں رمضان کا بابرکت مہینہ ایک بار پھر عطا کیا ہے اس لیے سبھی کو چاہیے کہ وہ اللہ کی عبادت میں وقت گزاریں،ہم سار اسال اپنے لیے جیتے ہیں اس ایک ماہ میں ہمیں اپنے رب کو راضی کرنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ غریبوں اور مسکینوں کا خیال رکھنا چاہے اُن افراد کے لیے سحری اور افطاری کا اہتمام کرنا چاہیے جوکہ اس کی استطاعت نہیں رکھتے مجھے اُمید ہے کہ اس عمل کو اللہ پاک ضرور پسند کریں گے۔

شیئرکریں