کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان کی نئے ممبرز کے اعزاز میں تقریب

کلچرل جرنلسٹس کی واحد نمائندہ تنظیم کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان (سی جے ایف پی) نے اپنے نئے ممران کے اعزاز میں ایک میوزیکل تقریب کا انعقاد لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے الحمراء میں کیا. تقریب میں گلوکار ناصر بیراج نے تسبیح دا منکا گا کر صحافیوں کے دل موہ لئے.تفصیلات کے مطابق کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کی جانب سے نئے ممبران کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی.تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ظہیر شیخ نے کیا جس کے بعد انجم شہزاد نے نعت شریف پڑھی.خطبہ استقبالیہ صدر طاہر بخاری نے پیش کیا.تنظیم میں نئے کلچرل جرنلسٹس معین زبیر بول ٹی وی, قاسم ڈان نیوز, نوین علی جیو نیوز اور حنا شہزاد آپ ٹی وی کو ممبر شپ فارم صدر سی جے ایف پی طاہر بخاری, جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری, وائس چیئرمین شجر الدین, سینئر جرنلسٹ ندیم سلیمی, سینئر جرنلسٹ سیف اللہ سپرا نے دئیے.تنظیم کے ممبران فرزانہ چودھری, زین مدنی, ظہیر شیخ, وقار اشرف, اشفاق حسین, ندیم نظر,عمران راج,نوید اختر صدیقی, انجم شہزاد, جبار صدیقی, قیصر افتخار,ماجد ملہی,جاوید یوسف نے شرکت کی.صدر طاہر بخاری, جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری اور سینئر ممبرز نے نئے ممبرز کا کھلے دل سے استقبال کیا.شرکاء نے سی جے ایف پی کو مذید فعال بنانے کے لئے مؤثر تجاویز دیں. آخر میں بھنگڑا گلوکار ناصر بیراج نے اپنی گلوکاری سے صحافیوں کے دل موہ لئے.آخر میں ممبران کو ڈنر دیا گیا.

شیئرکریں