عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور مولانا طارق جمیل سے ان کی ملاقات نے ان مذہبی جوش وجذبہ سے مزید سرشار کردیا نماز تسبیح کی پابندی کرنے لگے
تفصیلات کے مطابق معروف سپر سٹار اداکار احسن خان نے جب سے عمرہ کی سعادت حاصل کی اور مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے بعد ان کی مذہبی رجحان کی جانب گامزن ہونے لگے ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن خان نے نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھنے اور مذہبی کتابیں پڑھنے لگے جب سے ان کی ملاقات مولانا طارق جمیل سے ہوئی ہے وہ معروف نعت خوااں جنید جمشید کے نقش قدم پرچلنے کا ارادہ کرنے لگے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ دین اسلام کو مزید سیکھنے سمجھنے کے ساتھ مستقبل میں تبلیغ کا حصہ بھی بن سکتے ہیں کیونکہ احسن خان جنید جمشید مرحوم اور خدمت خلق سے دنیا بھر میں اپنا نام بنانے والے ایدھی صاحب سے ہمیشہ سے متاثر رہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اداکار احسن خان بھی ان کے نقش قدم پر چل کے دین اسلام اور مخلوق خدا کی خدمت کےلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں احسن خان ملکی و غیر ملکی این جی او کے ساتھ بھی منسلک ہیں جو غریب مستحق افراد کےلئے کھانے پینے کا بندوبست کرتے ہیں جبکہ کچھ یتیم بچوں کی تعلیم تربیت کے حوالے سے بھی اپنی خدمات پیش کررہے ہیں اداکار احسن خان سوشل ورک کے حوالے سے شوبز کی دنیا میں بھی خاصے مقبول ہیں اب ان کا مذہبی روجحان خدمت خلق کے جذبے کو مزید تقویت بخشے گا۔