نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار کامران کامی کا حالیہ ریلیز ہو نیوالا ویڈیو ”سفنے“ میوزک لوورز میں اپنی جگہ بنانے میں کامیا ب ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کامران کامی نے گذشتہ دنوں اپنا نیا ویڈیو سوشل میڈیا پر ریلیز کیا تھا جسے اب تک دولاکھ کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں اس ویڈیوکی ڈائریکشن ٹی میکس کے اسد بیگ نے دی تھی جبکہ اس ویڈیو میں کامران کامی کے ساتھ ماڈل فلک بٹ نے ماڈلنگ کی تھی ایک ملاقات کے دوران کامران کامی نے بتایاکہ وہ”سفنے“ کو پسند کرنے پر اپنے پرستاروں کے بیحد مشکور ہیں کیونکہ ان کی کامیابی ان کے پرستاروں کی بدولت ہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس ویڈیو کی ڈائریکشن بھی منجھے ہوئے ہدائتکار اسد بیگ نے نہائت عمدگی سے دی ہے جس کی بدولت ان کا یہ ویڈیو کامیابی سے ہمکنار ہوا۔کامران کامی نے مذید کہاکہ ان دنوں وہ ٹی وی چینلز اور شوزمیں بھی یہ گیت پرفارم کررہے ہیں جسے بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہو
